ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نوجوان پر قاتلانہ حملہ ۔ گینگ وار کا شبہ

منگلورو : نوجوان پر قاتلانہ حملہ ۔ گینگ وار کا شبہ

Tue, 30 Nov 2021 10:32:32    S.O. News Service

منگلورو 30/ نومبر (ایس او نیوز) اوروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ گینگ وار سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔   بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ 28 نومبر کی رات میں کیا گیا تھا جس میں زخمی ہونے والے شراون کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

اطلاع کے مطابق "آلیکے" گینگ سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کی ٹولی نے شراون پر حملہ کیا تھا جس کا سبب دو گروہوں کے درمیان چل رہی پرانی رقابت ہے ۔ جانکار ذرائع  کا کہنا ہے کہ 2020 میں برکے میں اندرجیت کا جو قتل ہوا تھا اس کا حساب چکانے کے لئے شراون پر یہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ۔

 کہا جاتا ہے کہ اندرجیت کو تلوار جگّا گینگ یا بولور گینگ نے قتل کیا تھا ۔ اور اب اس تازہ حملہ میں زخمی ہونے والا شراون، اندرجیت قتل کے ایک ملزم انکیت کا دوست ہے ۔ 

 اس قاتلانہ حملہ کے سلسلے میں اوروا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔
    


Share: